06/08/2026
فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی مضر صحت، غیر معیاری اور ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش کو قانونی طریقہ کار کے مطابق تلف کر دیا گیا۔ عوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔