Namli Maira

Namli Maira Namli Mera is a mountainous rural area located in Abbottabad District, Khyber Pakhtunkhwa province, Pakistan.

It is one of the 51 union councils of Abbottabad District, and takes its name from the two largest hamlets in the Union Council, Namli and Mera.

24/07/2026

BeautY oOf Home Town 🔥

سردار محمد رضاخان 10 فروری 1945 کو ایبٹ آباد، نملی میرا ، قوم کرلال کے بااثر خاندان میں پیدا ہوئے.سردار محمد رضا نےگورنم...
26/04/2026

سردار محمد رضاخان 10 فروری 1945 کو ایبٹ آباد، نملی میرا ، قوم کرلال کے بااثر خاندان میں پیدا ہوئے.سردار محمد رضا نےگورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجویشن کیا، بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی (فارمن کرسچن کالج لاہور کے ذریعے) سے اکنامکس میں ماسٹرز کیا، 1967 میں ایل ایل بی کی ڈگری بھی اسی کالج سےحاصل کی آپ نے امریکہ میں قانونی نظام کا مطالعہ (1985) ، ٹوکیو میں کرپشن سے متعلق کورس (1999)، ملائیشیا اور بنگلہ دیش میں عدالتی نظام پر بین الاقوامی سیمینارز میں شرکت کی.1970 میں سی ایس پی (جوڈیشل برانچ) میں شامل ہوئے.1973 میں سینئر سول جج مقررہوئے.1976میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبکہ1979 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناردرن ایریاز کے جوڈیشل کمشنر بھی رہے.1993 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بنے.2000 میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مقرر ہوئے.2002 میں سپریم کورٹ کے جج بنے. آپ کا شمار فیڈرل شریعت کورٹ کے سب سے سینئر چیف جسٹس میں بھی ہوتا ہے. آپ پاکستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر رہے.3 نومبر 2007 کو، جب پرویز مشرف نے پی سی او (Provisional Constitutional Order) نافذ کیا، تو سردار محمد رضا نے اس کے تحت حلف لینے سے انکار کیا، جس کے نتیجے میں انہیں دیگر ججوں کے ساتھ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔بعد میں 2008 میں جمہوری حکومت آنے پر انہیں بحال کر دیا گیا۔پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب کے خلاف درخواست کے کیس میں انہوں نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیااین آر او (NRO) کیس میں انہوں نے قانون کی برابری پر زور دیا.
سردار محمد رضا خان کا شمار پاکستان کے قابل ترین ججز میں ہوتا ہے ، آپ کی خدمات ہمیشہ سُنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی.

06/03/2026

تازہ ترین 🔥🥰🥰

پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین،اس عظیم قوم ساز ...
05/03/2026

پاکستان کو نیوکلیئر طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین،اس عظیم قوم ساز شخصیت کے لیے یہ

ہمارے لیے اللہ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں ! ایران
05/03/2026

ہمارے لیے اللہ کے سوا کوئی سپر پاور نہیں ! ایران

آج نملی میرا ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا ۔سردار فرمان  نے ڈاکٹر عبدلقدیر کے ساتھ مل کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے می...
01/03/2026

آج نملی میرا ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا ۔سردار فرمان نے ڈاکٹر عبدلقدیر کے ساتھ مل کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا آج وہ عظیم انسان ہم سے جدا ہو گئے ۔🥹💔اللّٰہ پاک اِن کی مغفرت فرمائے آمین

نملی میرا🇵🇰 محلّہ دہرہ سے تعلّق رکھنے والے دو شیر جوان ساجد نبی اور عامر رحیم اِس وقت اپنے ملک کی خاطر سرحدوں پہ لر رے ہ...
27/02/2026

نملی میرا🇵🇰
محلّہ دہرہ سے تعلّق رکھنے والے دو شیر جوان ساجد نبی اور عامر رحیم اِس وقت اپنے ملک کی خاطر سرحدوں پہ لر رے ہیں ۔ہماری دُعا سب جوانوں کے ساتھ ہے اللہ پاک اپنی خاص حفاظت میں رکھے آمین

لائبہ مشتاق ترک ایک بار پھر بازی لے گئی ۔خیبر پختون خواہ اندر 21 گیمز میں ہزارہ کی نمائندگی کرتے ھوۓ لائبہ مشتاق ترک نے ...
11/02/2026

لائبہ مشتاق ترک ایک بار پھر بازی لے گئی ۔
خیبر پختون خواہ اندر 21 گیمز میں ہزارہ کی نمائندگی کرتے ھوۓ لائبہ مشتاق ترک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیڈمنٹن کپ اپنے نام کر لیا۔۔۔ !

سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ (جون 1937 کو ایبٹ آباد  نوانشہرمیں پیدا ہوئے، اُن کا تعلق ایک ممتاز خاندانِ سے تھا ، اُن کے وال...
12/01/2026

سردار محمد اسلم ایڈووکیٹ (جون 1937 کو ایبٹ آباد نوانشہرمیں پیدا ہوئے، اُن کا تعلق ایک ممتاز خاندانِ سے تھا ، اُن کے والد خان بہادر کیپٹن زین محمد خان کڑلال، قبائلی سردار ، ممتاز سیاسی لیڈر تھے سردار محمد اسلم خان ایوان بالا ( سینیٹ ) کے رکن تھے۔ وہ دو بار پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ایکیکٹو کمیٹی کے رکن اور 1967 سے 1977 تک پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر بھی رہے۔ وہ ایبٹ آباد کی ضلعی بار ایسوسیشن کے تین بار صدر بھی رہے. سردار محمد اسلم کے آباؤ اجداد کا تعلق نملی میرا سے تھا،وہ کپتان سردار زین محمد خان، کے بیٹے تھے، ایبٹ آباد کے کڑلال قبیلے کے بزرگ اور ہزارہ سے شمال مغربی سرحدی صوبہ (این ڈبلیو ایف پی) کے ابتدائی ترین پارلیمنٹیرین میں سے ایک تھے۔ بڑے سردار 1946 کے انتخابات میں ایبٹ آباد سے آل انڈیا مسلم لیگ کی ٹکٹ پر شمال مغربی سرحدی صوبہ (این ڈبلیو ایف پی) کی مقننہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پاکستان کے قیام کے بعد 1952 تک تعلیم کے پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے۔ سردار محمد اسلم نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی اور ابتدائی طور پر پروسیکیوٹر کے طور پر شمال مغربی سرحدی صوبہ کی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوئے، لیکن 1966 میں وہ ملازمت سے استعفیٰ دے کر ایبٹ آباد کی ضلعی بار میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ سیاسی زندگی سردار اسلم 1967-77 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہزارہ ڈویژن کے صدر اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی کے رکن رہے۔ وہ حیات شیر پاو شہید کے ساتھ پی پی پی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے۔ پی پی پی کی تنظیم کے ابتدائی مرحلے میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ 1973 میں وہ بالوٹ کے ذریعے تین سال کے لئے پاکستان کی پہلی سینیٹ کے رکن بنے اور بعد میں 1976 میں بھٹو نے انہیں مزید چھ سال کے لئے نامزد کیا۔ 1977 میں مارشل لا نافذ ہونے تک وہ سینیٹ کے رکن رہے۔ وہ 1976 میں کولمبو میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور 1974 اور 1975 میں چین میں پاکستان کے وفد کے رکن بھی رہے۔ وہ تین بار ایبٹ آباد کی ضلعی بار ایسوسیشن کے صدر بھی رہے۔ قومی سیاست کے علاوہ، وہ اپنی زندگی بھر ایبٹ آباد ضلع کے ایک بااثر قبائلی سردار رہے۔ 12 دسمبر 1997 کو ان کا انتقال ہو گیا.
Note: Information has been taken from Wikipedia.

24/11/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نملی میرا
نکروڑی والے اورنگزیب مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر اقبال کی بھابھی اخلاق شان زیب اور سعد کی والدہ وفات پا گہی ہیں
اللہ ان کی مغفرت فرماۓ آمین

Address

Abbottabad
22250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namli Maira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share