30/11/2021
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا سرکاری سے جموں کشمیر میں او پی ایس لاگو کرنے کا مطالبہ
رہبر تعلیم ٹیچرز کے ابتدائی 5 سال کو سروس ریکارڈ میں شامل کرانے کے لئے فورم محو جستجو : جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان
جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جموں کشمیر میں سن 2010 کے بعد تعینات ہوئے ملازمین کو اولڈ پینشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے - فورم ترجمان کی طرف یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا یے کہ فورم جنرل سیکرٹری جہانگیر عالم خان نے ایل جی انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ نیو پینشن اسکیم کے تحت تعینات ہوئے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کی زندگی گذارنا مشکل ہو رہی ہے - اُنہوں نے مزید کہا کہ پوری عمر سرکاری نوکری میں صرف کئے جانے کے بعد ریٹائرمنٹ کے بعد ان ملازمین کی آگے کی زندگی کو آسان بنایا جانے کے لئے ان کے حق میں اولڈ پینشن اسکیم کو لاگو کیا جانا بے بےحد ضروری ہے - اس کے علاوہ فورم جنرل سیکرٹری نے کیا ہے کہ رہبر تعلیم ٹیچرز کی ابتدائی پانچ سالہ سروس کو سروس ریکارڈ میں شامل کرنے کے لئے محو جستجو ہے اور فورم عدالت میں زیر سماعت کیس کو چلا رہی ہے اور پہلے بینچ میں ہمارے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ہمیں اُمید ہے کہ دوسرے بینچ میں بھی فیصلہ ہمارے حق میں ہی ہوگا - انہوں نے اساتذہ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فورم کو بنیادی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاکر اپنے حقوق کے لئے ایک ساتھ رہیں -