JKAP Constituency kulgam

JKAP  Constituency kulgam This page is created by apni party JKAP Constituency kulgam this page is for to solve problems of people.

03/01/2026
07/12/2025
21/11/2025

حکومت نے مفت بجلی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب اضافی سرچارج لگا یا جارہا ہے: غلام حسن میر



سرینگر: سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بجلی کے بلوں پر 20 فیصد سرچارج عائد کرنے کی تیاری پر حکومت کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے عوام سے کئے گئے وعدوں سے کھلواڑ کے مترادف قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ایکس ہنڈل پر لکھا: ’’نام نہاد عوامی حکومت، جس نے ہر گھر کو ماہانہ دو سو یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کیا تھا، اب سردیوں میں جب زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے 20 فیصد سرچارج وصول کرنے جارہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ’’انتہائی ناقص حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انتظامیہ نے کھلے عام ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب وہ سردیوں کے سخت ترین مہینوں میں لوگوں پر بوجھ ڈال رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ریلیف دینے کے بجائے حکومت لوگوں کو سزائیں دے رہے ہیں یہ عوامی خدمت نہیں ہے یہ دھوکہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمائی سرچارج زمینی حقائق سے حکومت کے رابطہ کے فقدان کو مزید بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ 20 فیصد سرچارج کو فوری طور پر واپس لے، مفت بجلی کی فراہمی کے اپنے وعدے کا احترام کرے، اور عوام پر غیر ضروری مالی دباؤ ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے کہا، ’’حکومتوں کو لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا چاہیے، انہیں مشکل نہیں بنانا چاہیے۔‘‘

Address

Kulgam
192231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JKAP Constituency kulgam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share