12/07/2024
محترم رفعت سعید قریشی صاحب کی صحت کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ گزشتہ رات انہیں خرابی صحت ہونے پر شریک دواخانہ کیا گیا ہے- وہ واقعی ایک عظیم مورخ اور مصنف ہیں جنہوں نے اورنگ آباد کی تاریخ پر گہری تحقیق کی ہے اور اورنگ آباد نامہ جیسی کئی اہم کتابیں تصنیف کی ہیں۔ رفعت سعید قریشی صاحب اورانکی اہلیہ ڈاکٹر دلاری قریشی جو بڑی مشہور مورخ ہیں گزشتہ دیڑھ سال سے اپنے فرزند صابر قریشی کے ہمراہ کنیڈا میں سکونت پذیر ہیں
اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے اوران کے خاندان کو صبروحوصلہ عطا فرمائے۔ آپ سبھی حضرات سے محترم رفعت سعید قریشی صاحب کے لئے دعا صحت کی پر خلوس درخواست ہے -
ملتمس
خالد احمد