Awaz e Kashmir

Awaz e Kashmir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz e Kashmir, Ashton-under-Lyne.

"آوازِ کشمیر – جہاں ہر خبر کی گونج سچائی کے ساتھ سنائی دیتی ہے۔ تازہ ترین خبریں، گہرا تجزیہ، اور وہ پہلو جو اکثر نظر انداز ہوتے ہیں۔ جُڑیں اور جانیں اصل کہانی!"

02/05/2026

آپ نے پھوٹی کوڑی تو سنا ہو گا آج آپ کو دیکھاتے ہیں وہ کیا بلا تھی۔۔



30/04/2026

جس دن یہ لائن مہنگائی کے خلاف لگے گی اپنے حقوق کیلے لگے گی ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

30/04/2026

پاکستان ترقی کر گیا تھا گورے ملازمت کیلے پاکستان آ گے تھے پھر
چاچو کا ہاسا نکل گیا۔

حلقہ ایل اے 6 سماہنی میں فوٹو گروپ اور ترلا گروپ متحرک۔ ایک گروپ جاتا ہے تصویر بناتا ہے  پیچھے دوسرا گروپ جاتا ہے ترلا م...
30/04/2026

حلقہ ایل اے 6 سماہنی میں فوٹو گروپ اور ترلا گروپ متحرک۔ ایک گروپ جاتا ہے تصویر بناتا ہے پیچھے دوسرا گروپ جاتا ہے ترلا مارتا ہے اور وضاحتی بیان دلوا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرتا ہے۔ اس سے ایک عام شریف آدمی کی عزت کا جنازہ نکلتا ہے۔ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں ہر کسی سے روابط تعلق داری بھائی چارہ پایا جاتا ہے ووٹ مانگنا ہر کسی کا حق ہے لیکن سوشل میڈیا پر شریف آدمیوں کی پگڑیاں اچھالنے کا حق کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔ سب کنڈیٹ اپنی اپنی کمپین کریں لوگوں کو اپنے منشور سے آگاہ کریں اپنی خدمات بتائیں اور اس کے بعد ان کو چھوڑ دیں وہ اپنا جمہوری فیصلہ کریں۔ایک بات عوام کو بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے آپ کے پاس 3 ماہ ہیں اس کے بعد 5 سال آپ بھی چکر لگانا پھر آپ ترلے کرنا اور یہ لوگ اقتدار انجوائے کریں گے۔اس لیے جو علاقے کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اسے ڈھنکے کی چوٹ پر سپورٹ کریں۔۔
Ansar Mahmood چوہدری محمد نزاکت ایڈووکیٹ Hanif Khan Majid Ch Choudary Faisal Altaf Zulfiqar Ahmad Khan Adv Mubashar Razaq Ch Yasin Ch Choudhary Umer Syed Mudasir Bukhari Touseef Khushnood Amjad Aziz Kashar Ansar Mehmood Akhtar CH Muhammad Naseem

پاکستانیوں کل کی تیاری کر لو بندہ پتھر کو دھکا دے رہا ہے اور چاچو بھی تیار ہیں۔ کل جمعہ بھی ہے۔
30/04/2026

پاکستانیوں کل کی تیاری کر لو بندہ پتھر کو دھکا دے رہا ہے اور چاچو بھی تیار ہیں۔ کل جمعہ بھی ہے۔

30/04/2026

چاچو کی پیوٹن سے اہم ملاقات

خبریں آ رہی ہیں کہ ایوان صدر کے مکین بدلنے والے ہیں
30/04/2026

خبریں آ رہی ہیں کہ ایوان صدر کے مکین بدلنے والے ہیں

29/04/2026

بھینس دودھ دیتی ہے لیکن ٹک ٹاک سے غصہ کرتی ہے۔

















قسمت کی دیوی سماہنی پر مہربان کیوں؟پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاسی شطرنجاگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو جب سے مسلم لیگ ...
27/04/2026

قسمت کی دیوی سماہنی پر مہربان کیوں؟
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاسی شطرنج

اگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو جب سے مسلم لیگ (ن) نے سماہنی میں سیاسی اتحاد قائم کیا ہے اور دوسرے نمبر پر ووٹ بینک رکھنے والے آزاد امیدوار چوہدری رزاق صاحب کو اپنی جماعت میں شامل کیا ہے، تب سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بھی سماہنی میں غیر معمولی طور پر متحرک دکھائی دے رہی ہے۔

حالانکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ سماہنی میں پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ بینک بہت محدود ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن بھی اس وقت، جب جماعت اقتدار میں ہے، کہیں نظر نہیں آ رہے۔ اس کے باوجود پیپلز پارٹی سماہنی سے اپنی نشست چوہدری علی شان سونی کی صورت میں جیتنے کی کوشش کر رہی ہے، جو حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

بلاشبہ علی شان صاحب کے پاس ایک قابل ذکر ووٹ بینک موجود ہے، لیکن بار بار پارٹیاں تبدیل کرنے اور ایک غیر مقبول سیاسی و کاروباری شخصیت کو محض ذاتی مفادات کی بنیاد پر اپنا قائد تسلیم کرنے کی وجہ سے ان کی عوامی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ اسی کمزوری کو دیکھتے ہوئے ن لیگ نے ایک مؤثر سیاسی فیصلہ کیا تھا۔

اب پیپلز پارٹی اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی سیاسی چالیں چل رہی ہے۔ غیر جماعتی افراد کو نظریاتی کارکنوں پر ترجیح دی جا رہی ہے اور صوابدیدی عہدے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ کچھ حلقوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ان تمام فیصلوں میں علی شان سونی کا ایک “خاموش کردار” بھی شامل ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اپنی کمزور ہوتی سیاسی پوزیشن کو بچانے کے لیے وہ پسِ پردہ مفاہمت کر کے مختلف جماعتوں کی شخصیات کو سیاسی فائدے دلوا کر اپنا ووٹ بینک برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

اب اصل سوال یہ ہے کہ ان فیصلوں کا اثر علی شان سونی کے حامیوں اور پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں پر کیا پڑے گا؟ کیا وہ خاموش رہیں گے یا کوئی نیا سیاسی رخ اختیار کریں گے؟

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) ان حالات کو کس طرح سنبھالے گی؟ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے جو سیاسی دباؤ اور حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے، کیا ن لیگ اسے ناکام بنا پائے گی؟

ہم آنے والے دنوں میں سماہنی کی اس سیاسی شطرنج پر مزید تفصیل سے روشنی ڈالیں گے، اور گزشتہ 40 سال کی سیاسی تاریخ کے کئی پہلوؤں کو بھی سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

25/04/2026

ایران امریکہ مذاکرات اور پاکستان

Address

Ashton-under-Lyne
OL69HN

Telephone

+923127373337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz e Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share