JUI VC-2 Kalam Digital Media Cell

JUI VC-2 Kalam  Digital Media Cell Qaid-e-Jamiat Mulana fazal-ur-rahman. Who is Love Mulana? Our every member is king of J͙U͙I͙.
̷Follow

04/09/2026

امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام مولانا نصیب اللہ صفدر کا شاھی گراؤنڈ کے حوالے سے دو ٹوک موقف
شکریہ امیر محترم آپ نے اپنی قوم کی بھترین انداز میں نمایندگی کا حق ادا کیا ❣️

امیر محترم مولانا نصیب اللہ صفدر کی نئے تعینات ایس ایچ او کالام سے تعارفی ملاقاتامیر جمعیت علماء اسلام وی سی ٹو تحصیل کا...
29/08/2026

امیر محترم مولانا نصیب اللہ صفدر کی نئے تعینات ایس ایچ او کالام سے تعارفی ملاقات
امیر جمعیت علماء اسلام وی سی ٹو تحصیل کالام مولانا نصیب اللہ صفدر نے نئے تعینات ایس ایچ او کالام عبداللہ خان سے تعارفی ملاقات کی۔
ملاقات میں ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت منشیات کے بڑھتے ہوئے ناسور پر خصوصی اور تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مولانا نصیب اللہ صفدر نے علاقے میں منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس کے تدارک کے لیے پولیس اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کو مل کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کالام کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں قانون کے مطابق مؤثر کارروائی اور عوامی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
منشیات کے خلاف جنگ، ہماری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی جنگ ہے۔

متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو کے مجلس عمومی کی اجلاس میں امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو م...
22/08/2026

متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو کے مجلس عمومی کی اجلاس میں امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو مولانا نصیب اللہ صفدر کا دو ٹوک موقف ان شاءاللہ ویسی ٹو تمام نشستوں کیلے اپنے امیدوار کا انتخاب کریگی چاھے الیکشن ویسی کی سطح پر ھو یا یونین کونسل کے سطح پر

22/08/2026

اسلام آباد :اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جاری

22/08/2026

یہاں ایک ہاتھ سے قوم کو تھپڑ ہی مارا جارہا ہے، جس کی صرف گونج سنائی دے رہی ہے اسکے علاؤہ کچھ نہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو۔

جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام کا اہم اجلاس، اہم تنظیمی و سیاسی فیصلےآج جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام کا ...
21/08/2026

جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام کا اہم اجلاس، اہم تنظیمی و سیاسی فیصلے
آج جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام کا اہم تنظیمی اجلاس زیرِ صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام مولانا نصیب اللہ صفدر منعقد ہوا۔ اجلاس تحصیل جماعت کی جانب سے بھی شیڈول تھا، جبکہ اسی موقع پر ویسی ٹو کی مجلسِ عمومی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات، 7 ستمبر یومِ فتح پروگرام، تنظیمی امور، مالی معاملات اور آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
تحصیل جماعت کے وفد میں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل کالام حافظ ابنِ روزی، سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام تحصیل کالام مولانا نور خان عابد اور کنوینر جمعیت نوجوانان فورم اظہار فرقان شامل تھے، جنہوں نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے تنظیمی و سیاسی امور پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
7 ستمبر یومِ فتح پروگرام کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے تمام یونٹس کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ویسی کی جانب سے ماہانہ 2 ہزار روپے تحصیل و ضلع جماعت کے لیے جمع کروائے جائیں گے تاکہ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور مستحکم بنایا جا سکے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دوٹوک موقف
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام مولانا نصیب اللہ صفدر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات خواہ ویسی کی سطح پر ہوں یا یونین کونسل کی سطح پر، جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی اور بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جماعت کے ووٹ بینک اور تنظیمی مفاد پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ تمام کارکنان اور ذمہ داران جماعتی فیصلوں اور تنظیمی نظم و ضبط کے پابند ہوں گے، جبکہ جماعتی فیصلوں کی خلاف ورزی یا جماعت کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں متعلقہ فرد کے خلاف دستوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مجلسِ عمومی کا اہم فیصلہ
مجلسِ عمومی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلسِ عاملہ باہمی مشاورت اور تنظیمی جائزے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام پیش کرے گی۔ امیدواروں کے انتخاب میں جماعتی مفاد، تنظیمی صلاحیت، عوامی رابطہ اور انتخابی صورتحال کو مدِنظر رکھا جائے گا، تاکہ جماعت ایک مضبوط اور متفقہ حکمتِ عملی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام تنظیمی نظم و ضبط، باہمی مشاورت، کارکنوں کے اعتماد اور مضبوط سیاسی حکمتِ عملی کے ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
واضح پیغام:
جماعتی فیصلوں کی پابندی، تنظیمی نظم و ضبط کا احترام، مشاورت کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب اور جماعتی ووٹ بینک کا تحفظ—یہی جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی ہے۔

ملت کے لیے کچھ کر گزرنے کا ہے وقت اب،بیدار ہو اے قوم، کہ منزل ہے قریب اب۔حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور ایک روشن مستقبل کی ب...
17/08/2026

ملت کے لیے کچھ کر گزرنے کا ہے وقت اب،
بیدار ہو اے قوم، کہ منزل ہے قریب اب۔

حق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

#ملت #بیداری

14/08/2026

ہم مانتے ہیں کہ انیس سو سینتالیس میں ہم آزاد ہوئے، اناسی سال گزر گئے، انگریز چلا گیا، لیکن ذرا تاریخ کو تو پڑھو۔ اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک اس آزادی کے لیے قربانیاں دینا، کہیں بالاکوٹ میں شہداء کا خون بہہ رہا ہے، کہیں شاملی کے میدان میں علماء کا خون بہہ رہا ہے، دہلی اور گردونواح میں ہزاروں مسلمان شہید ہو رہے ہیں۔ اس آزادی کی خاطر یہ میرے اکابر کی تاریخ ہے، تمہاری تاریخ نہیں ہے۔ پھانسیوں کا اگر چُوما ہے اس آزادی کے لیے، میرے اکابر، اور میرے بزرگوں نے چُوما ہے۔

اور ایک انگریز خود کہتا ہے کہ جب ہم نے ان مجاہدین کو توپوں کے سامنے کھڑا کرکے اڑانے کا فیصلہ کیا تو ہزاروں لوگوں میں ایک ایک سے ہم نے پوچھا، تنہائی میں،، اتنا کہہ دو کہ میرا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں، آپ کی جان بچ جائے گی۔ ہزاروں کے لوگ اڑ گئے، لیکن کوئی بندہ ہمیں نہیں ملا جس نے کہا ہو کہ میرا اس تحریک سے تعلق نہیں۔

کس بات پر تم میرے ساتھ مقابلہ کر رہے ہو؟ پاکستان اگر بنا ہے تو میرے اکابر کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا ہے۔ آپ اس کو نظرانداز نہیں کر سکتے، آپ اس کی بے توقیری نہیں کر سکتے، *اور اپنا منہ کلی کرکے میرے اکابر کا نام لینا۔ شراب سے بدبودار تمہارا منہ میرے اکابر کے خلاف زبان کھولتا ہے۔ شرم نہیں آتی تم لوگوں کو؟ مذاق سمجھ رکھا ہے۔

یاد رکھو، یہ جو ہم بیٹھے ہیں، یہ ان اکابر و اسلاف کے وارث ہیں۔ یہ ان مشن کے وارث ہیں جنہوں نے اگر انگریز کے سامنے سر نہیں جھکایا تو انگریز کے پالشیوں کے سامنے بھی ہم سب جھکنے کے لیے تیار ہیں۔

امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب

14/08/2026

*آزادی کی قدر و قیمت ۔ بزبان قائد جمیعت*
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک گورنر کا واقعہ ✨♥️


انتخابی اجلاس جمعیت طلبہ اسلام تحصیل کالام اخلاص، تنظیم اور نوجوان قیادتآج جمعیت طلبہ اسلام تحصیل کالام کا اہم انتخابی ا...
13/08/2026

انتخابی اجلاس جمعیت طلبہ اسلام تحصیل کالام
اخلاص، تنظیم اور نوجوان قیادت
آج جمعیت طلبہ اسلام تحصیل کالام کا اہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امیر جمعیت علماء اسلام ویسی ٹو تحصیل کالام، مولانا نصیب اللہ صفدر نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی امور، انتخابی عمل، طلبہ کے مسائل اور آئندہ کے سیاسی و تنظیمی لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر مولانا نصیب اللہ صفدر نے طلبہ کو خصوصی طور پر اخلاصِ نیت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اخلاص کسی بھی کامیاب تنظیم کی بنیادی بنیاد ہے۔ عہدہ، منصب یا ذاتی مفاد نہیں بلکہ اللہ کی رضا، جماعت کے نظریے سے وفاداری اور قوم و ملت کی خدمت ہماری جدوجہد کا مقصد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ منظم، بااخلاق اور مخلص نوجوان ہی مستقبل کی مضبوط قیادت بن سکتے ہیں۔ جمعیت طلبہ اسلام ہماری نظریاتی و سیاسی جدوجہد کی نرسری ہے، جہاں سے ان شاء اللہ باکردار اور باصلاحیت قیادت تیار ہوگی۔
مولانا نصیب اللہ صفدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کی تنظیم کو تحصیل کالام کے ہر یونٹ تک فعال، مضبوط اور منظم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

Address

Swat Kalam Tehseel
Manama
19011

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI VC-2 Kalam Digital Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share