30/05/2026
میرے پیارے اسلام،
آپ کے نام ایک خط!
ہم سمجھتے تھے اسلام صرف پاکستان میں بکتا ہے بسوں کے اندر گھس کر، دروازے کھٹکھٹا کر، مسجدوں مدرسوں میں اعلان کرکے چندہ لے کر۔۔۔۔ اس سب میں ایک بات مشترک تھی کہ چندہ کا ڈبہ ہرے رنگ کا ہوتا تھا چاہے بڑا یا چھوٹا۔
آسٹریلیا آکر پتہ چلا کہ اسلام کو صرف مال کمانے کے لئے ہر جگہ بیچا نہیں جاتا بلکہ sales and marketing department بھی اسلام سے چمکایا جاتا ہے۔ دور بدل چکا ہے اب ہرے رنگ کے چندے کے ڈبے کی ضرورت نہیں، چندہ لینے والے اسلامی بینک اکاونٹس موجود ہیں اور بڑا مال بٹورنے کے لئے اسلامک بینکنگ اور فنانسنگ کے ویبسائیٹس ہیں۔ اب چندہ لینے والے کو سفید شلوار کرتا، سفید ٹوپی، داڑھی اور پائنچے اونچے کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مغربی ملک میں ٹائی سوٹ پہن کر جدید اسلام بیچنا ہے۔ آخر غیر مسلموں کو بھی منہ دکھانا ہے اور ان کو بھی اسلام کے نام پر ڈرانا ہے تاکہ وہ ذرا دور ہی رہیں اور کاروبار میں کوئی رخنہ نہ ڈالیں نہ ہی competitor بن کر ابھریں۔ اسلامی مالیاتی اداروں کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مفتی صاحبان ہیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔ یہی مفتی صاحبان گمراہ مسلمانوں کو اپنے فتووں کا ٹھپہ لگا کر ان اسلامی اداروں کے پاس بھیجتے ہیں ان کی "خرید و فروخت" کروانے کے لئے۔
ہائے میرے پیارے اسلام،،،،، آپ کو ہر دور میں مال کمانے کے لئے استعمال کیا گیا اور آج تک کیا جارہا ہے لیکن آپ جس وجہ سے اس دنیا میں تشریف لائے یعنی بنی نوع انسان کی فلاح اور کامیابی کے لئے، اس کے لئے آپ کو مسلمان بھی استعمال نہیں کرتے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون!
احمدی کو اس لئے خارج اسلام قرار دیا گیا اور ان کے خلاف فتوے جاری کئے گئے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آخری رسول نہیں مانتے یعنی اسلام میں حجت کرتے ہیں بدعت کرتے ہیں۔ اس لئے وہ غیر مسلموں کے برابر قرار دئیے گئے۔ بلکل درست!!!!
اسلامک فنانسنگ کا پخ اسلام سے جوڑنے والوں کو آج تک مفتی صاحبان نے اسلام سے خارج کیوں نہیں کیا؟؟؟
اسلامک بینکنگ والوں کو آج تک غیر مسلم قرار کیوں نہیں دیا گیا؟؟؟
کیونکہ اسلامک بنکنگ اور فنانسنگ کا کیڑا وجود میں لانے والے مفتی صاحبان ہی ہیں کیونکہ انہیں یہ معلوم ہے جو قرآن نہ پڑھنے والے نہ سمجھنے والے ایک عام مسلمان کو معلوم نہیں کہ عام بینکنگ اور فنانسنگ کے اکثر اصول اسلامی اصولوں کے منافی نہیں۔ صرف کاروباری بینکنگ کے کچھ اصول اور پروڈکٹس اسلام کے منافی ہیں اور صرف وہ اصول اسی سود کے برابر ہیں جس کی قرآن میں مخالفت کی گئی ہے اور ہر عام بندہ تو کاروباری اکاونٹس کھولتا نہیں۔ اس بات کا فائدی اٹھا کر عام بینکنگ کو اسلامک بینکنگ کا نام دے کر عام بینک کے صارفین کو اسلامک بینکنگ کی طرگ کھینچ کر اسلام کے نام پر مسلمان انویسٹرز کا کاروبار چمکا کر عام مسلمان کو بےوقوف بنا کر پچھلے کئی سالوں سے اچھا مال بنایا جارہا ہے۔ ایک طرف عالم دین مسلمانوں کو خود قرآن پڑھ کر سمجھ کر تحقیق کرنے اور سوال پوچھنے کی تلقین نہیں کرتے جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ قرآن کے علم اور عقل سے بےبہرہ مسلمان چپ چاپ خاموشی سے انہی اسلامی مالیاتی اداروں کو دنیا میں حلال رزق اور حلال زندگی کمانے کا ذریعہ سمجھ کر ان کا کاروبار چمکاتے ہیں۔
اسلام تو ہر جگہ بکتا ہے!
بینکنگ اور فنانسنگ سیکٹر کو چمکانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبہ کو بھی اسلام کے نام پر مال بنانے کا ہتھکنڈا عطا کیا گیا۔ پھر یونیورسٹیوں میں بھی ایک اور ڈگری آگئی۔ اسلامک فنانسنگ، جہاں باپ خوشی خوشی اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو ایک مکمل اسلامی طرز زندگی کی روش پر چلنے کا منصوبہ بنا کر بھیجتے ہیں۔ خالص اسلامی تعلیم حاصل کریں گے اور خالص حلال کمائیں گے اور یہ واحد حلال پیشہ ہے جس سے بہترین ملازمت کرکے بہترین روزی حاصل کرکے مضبوط مستقبل بنائیں گے۔ اب اور کیا چاہیئے؟؟؟
اسلامی زندگی!
حلال زندگی!
بہتر اور مضبوط مستقبل!
چاہے قرآن کھول کر کبھی سمجھا بھی نہ ہو!!!
یہ ثبوت کافی ہے کہ نہیں سمجھا ورنہ سوال پوچھتے تحقیق کرتے لیکن اندھوں کی طرح تقلید نہ کرتے کیونکہ قرآن سب سے پہلے انسان کے عقل کے دروازے کھولتا ہے تاکہ انسان اپنے لئے درست فیصلے کرے۔
یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے ہدایت کے عوض گمراہی خرید لی ہے۔ سو نافع نہ ہوئی ان کی تجارت ان کے حق میں اور نہ ہوئے راہ پانے والے۔ ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی۔ پھر جب اس آگ نے سارے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور بصارت سلب کرلیا اور چھوڑ دیا ان کو ان اندھیروں کے اندر کہ وہ کچھ نہیں دیکھتے۔ یہ بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو اب یہ نہیں لوٹیں گے۔ یا ان کی مثال ایسی ہے جیسے بڑے زور کی بارش برس رہی ہے آسمان سے اس میں اندھیرے بھی ہیں اور گرج اور بجلی (کی چمک) بھی۔ یہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں کے اندر ٹھونسے لیتے ہیں مارے کڑک کے موت کے ڈر سے۔ اور اللہ ایسے ک ا ف ر و ں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔
سورہ البقرہ آیت آیت 16-19
کیا یہ صرف ک ا ف ر و ں کے لئے بیان کیا گیا ہے؟؟؟
#ارم