Apna Bannu

Apna Bannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna Bannu, Social service, Dubai.

اپنابنوں ایک سوشل میڈیا نیوز اور فلاحی پلیٹ فارم ہے جو معاشرتی بھلائی، صفائی، اخلاقیات، سماجی شعور اور عوامی مسائل پر کام کرتا ہے۔ ہماری ٹیم بلا معاوضہ خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ ضرورت مند افراد کو مفت خون کی فراہمی اور سماجی آگاہی کے لیے سرگرمِ عمل ہے

الحمدللہ! بنوں اکنامک زون کے لیے 132KV گرڈ اسٹیشن کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جو علاقے میں صنعتی و معاشی سرگرمیوں کے ف...
07/09/2026

الحمدللہ! بنوں اکنامک زون کے لیے 132KV گرڈ اسٹیشن کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جو علاقے میں صنعتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر بنوں اکنامک زون کے لیے 132KV گرڈ اسٹیشن کی منظوری دی۔
یہ منصوبہ بنوں میں صنعتوں کو بجلی کی بہتر اور مستحکم فراہمی، نئے کاروباری مواقع اور روزگار کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے بنوں اکنامک زون حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کا مرکز بنے گا۔
مولانا نسیم علی شاہ
ممبر قومی اسمبلی
پاکستان تحریک انصاف

07/09/2026
04/09/2026

عصمت اللہ خان اکاونٹ فور کے حوالے ٹی ایم اے ملازمین کے احتجاجی اجلاس سے. خطاب کر رہے ہیں

04/09/2026

ٹی ایم اے ملازمین کے رہنماء والی ایاز خان ڈبلیو ایس ایس سے ملازمین کے کے نکلنے کے خلاف احتجاجی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

04/09/2026

ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے ، جنرل سیکرٹری و صوبائی نائب صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن حافظ کریم داد خان نے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ دیگر کی طرح لوکل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹ فور سے جاری کی جائیں تاکہ انہیں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے سروس اسٹرکچر پر فوری عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ طویل عرصے سے سروس اسٹرکچر کے معاملے کو التوا میں رکھنے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر عملی پیش رفت نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرکے صوبائی اسمبلی کے باہر میدان لگائیں گے ۔ انہوں نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

04/09/2026

بنوں ۔ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ٹی ایم اے بنوں ہال میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے اور بلدیاتی ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں صوبائی صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن انور کمال مروت نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر نذیر اللہ اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ
سروس اسٹرکچر پر فوری عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ طویل عرصے سے سروس اسٹرکچر کے معاملے کو التوا میں رکھنے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

04/09/2026

ٹی ایم اے یونین کے چئیرمین ملک طارق خان ملازمین کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

04/09/2026

ٹی ایم اے ملازمین یونین کا مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج کی دھمکی دے دی

بنوں ۔ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں ٹی ایم اے بنوں ہال میں احتجاجی اجلاس منعقد ہوا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبات تسلیم کرنے اور بلدیاتی ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں صوبائی صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن انور کمال مروت نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر نذیر اللہ اعوان، جنرل سیکرٹری و صوبائی نائب صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن حافظ کریم داد اور ڈویژنل صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن طارق خان ، ولی آیاز خان سمیت سینکڑوں ملازمین شریک تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دیگر طرح لوکل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹ فور سے جاری کی جائیں تاکہ انہیں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے سروس اسٹرکچر پر فوری عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ طویل عرصے سے سروس اسٹرکچر کے معاملے کو التوا میں رکھنے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

ملازمین نے نان-PUGF امتحان بحال کرنے اور PUGF سے متعلق معاملات بھی فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی ترقی اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق امتحانات اور قواعد میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ اہل ملازمین کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

رہنماؤں نے WSSB کے 25 ملازمین کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مذکورہ 25 ملازمین ٹی ایم اے/لوکل گورنمنٹ کے ملازمین ہیں، اس لیے انہیں واپس لیا جائے اور ان کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یونین رہنماؤں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہیں تنخواہوں، سروس اسٹرکچر، ترقی اور ملازمت کے تحفظ سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ملازمین کے جائز مطالبات سنجیدگی سے لے کر فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر عملی پیش رفت نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرکے صوبائی اسمبلی کے باہر میدان لگائیں گے ۔ انہوں نے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بدل رہا ہے بنوں الحمدللہ ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ الہاشمی کی کاوشوں سے بنوں گل سٹی کے ساتھ متصل تھیم پارک کے...
02/09/2026

بدل رہا ہے بنوں
الحمدللہ ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ الہاشمی کی کاوشوں سے بنوں گل سٹی کے ساتھ متصل تھیم پارک کے قیام کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بنوں گل سٹی تھیم پارک کی تعمیر کے لیے تکنیکی فزیبلٹی اسٹڈی کے سلسلے میں ای-ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے.
یہ منصوبہ (پیکج-II) بنوں کے عوام کے لیے ایک جدید اور معیاری تفریحی مقام کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے.
یہ منصوبہ بنوں میں تفریح، سیاحت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے ایک جدید و معیاری تفریحی مقام کی فراہمی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا. إن شاءاللہ بنوں کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے ایسے منصوبوں پر عملی پیش رفت کا سلسلہ جاری رہے گا.



ایکسائز آفیسر نصر اللہ خٹک کی بہترین کارکردگی، بنوں میں پراپرٹی، رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی 100 فیصد مکملایکسائز ای...
02/09/2026

ایکسائز آفیسر نصر اللہ خٹک کی بہترین کارکردگی، بنوں میں پراپرٹی، رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی 100 فیصد مکمل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بنوں نصر اللہ خٹک نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں نے پراپرٹی ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرتے ہوئے 100 فیصد ریکوری مکمل کرلی ہے، جس پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ متعلقہ عملے نے ٹیکس وصولی کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی، جس کے نتیجے میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں 100 فیصد کامیابی حاصل ہوئی۔

اسی طرح گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں بھی مقررہ اہداف مکمل کرتے ہوئے 100 فیصد ریکوری حاصل کی گئی، جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں کی نمایاں کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔

ای ٹی او کے مطابق ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے شہریوں کو بروقت ٹیکس ادائیگی کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ریکوری کے عمل کو مؤثر بنایا گیا۔ ٹیکس نادہندگان سے واجبات کی وصولی، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس سے متعلق معاملات کی نگرانی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نصر اللہ خٹک نے محکمہ کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری محصولات کی وصولی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو محکمہ سے متعلق خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس وصولی کے اہداف کا 100 فیصد حصول نہ صرف سرکاری محصولات میں اضافے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے بلکہ اس سے محکمہ کی انتظامی کارکردگی اور فیلڈ اسٹاف کی محنت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

شہری حلقوں نے بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر اور بروقت سروسز کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنوں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کے مقررہ اہداف میں 100 فیصد کامیابی کو رواں سال کی اہم انتظامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Address

Dubai
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Apna Bannu:

Shortcuts

Share

Category